۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
احتجاج

ایران میں عوام کی طرف سے مختلف مواقع پر صہیونی حکومت کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حق میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین میں اسرائیلی حکومت وسیع پیمانے پر بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام کررہی ہے۔ عالمی اور بین الاقوامی ادارے اس حوالے سے کوئی اقدام کرنے یا صدائے احتجاج بلند کرنے کے بجائے مکمل خاموش ہیں۔ایران میں عوام کی طرف سے مختلف مواقع پر صہیونی حکومت کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حق میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ ہفتے کے دن بھی اس سلسلے میں پورے میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ مختلف صوبوں میں عوام کی بڑی تعداد نے ان ریلیوں میں شرکت کرکے صہیونی مظالم کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے۔

فلسطین کی حمایت میں پورے ایران میں مظاہرے، غزہ میں جاری نسل کشی کی شدید مذمت

گناباد میں عوام نے سڑکوں اور شاہراہوں پر ریلی نکال کر غزہ میں صہیونی حکومت کی ظالمانہ کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔خراسان جنوبی کے دارالحکومت بجنورد میں عوام نے فلسطین میں اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی پر احتجاجی ریلی نکالی۔صوبہ ایلام میں بھی ملک کے دیگر صوبوں کی طرح عوام نے فلسطینی عوام کے حق میں ریلی نکالی اور غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔اہواز کے عوام نے غزہ پر صہیونی فورسز کی وحشیانہ بمباری اور فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت میں ریلی نکالی۔خوزستان کے دارالحکومت میں آیت اللہ بھبھانی ہائی وے پر ہونے والے مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فلسطین کی حمایت میں پورے ایران میں مظاہرے، غزہ میں جاری نسل کشی کی شدید مذمت

بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے شہر بھی اس سلسلے میں کسی سے پیچھے نہیں رہے۔ ہامون شہر میں کسانوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے ٹریکٹر ریلی نکالی۔قزوین کے عوام نے پورے صوبے میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لئے احتجاجی جلوس نکالے۔ سڑکوں پر مظاہرین نے صہیونی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ کردستان کے دارالحکومت سنندج میں زندگی کے مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والوں نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ کرمانشاہ میں بھی عوام کی کثیر تعداد نے فلسطین میں جاری صہیونی مظالم کے خلاف احتجاج کے لئے گھروں سے باہر نکل کر ریلی میں شرکت کی۔

فلسطین کی حمایت میں پورے ایران میں مظاہرے، غزہ میں جاری نسل کشی کی شدید مذمت

کھگیلویہ و بویراحمد کے عوام نے یاسوج اور دیگر شہروں اور قصبوں میں ہفتے کی صبح کو ہی ملک کے دیگر صوبوں کی طرح احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔رشت شہر میں لوگوں نے علماء کی قیادت میں سڑکوں پر فلسطین کے حق میں ریلی نکالی اور اسرائیل اور امریکہ کے خلاف فلسطین میں جاری مظالم کی وجہ سے شدید نعرے لگائے۔صوبہ مازندران میں مختلف مقامات پر عوام نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کے قتل عام اور نسل کشی کے خلاف ریلی نکالی۔

مظاہرے کے دوران بچیوں اور نوعمر لڑکیوں کے ہاتھوں پلے کارڈز تھے جن پر صہیونی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تصاویر اور اسرائیل کے خلاف مختلف جملے تحریر تھے۔ریلی میں شریک چھوٹے بچے اور جوان صہیونی حکومت اور عالمی استکبار کے خلاف مل کر نعرے لگارہے تھے۔

فلسطین کی حمایت میں پورے ایران میں مظاہرے، غزہ میں جاری نسل کشی کی شدید مذمت

اس موقع پر انتفاضہ فلسطین کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ بریگیڈیئر رمضان شریف نے کہا ہے کہ ایرانی عوام فلسطینیوں کے طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے سے ہی ماضی کی مانند فلسطینی عوام اور فلسطینی مجاہدین کی حمایت کا اعلان کر رہے ہیں اور ایرانی عوام نے فلسطینی عوام کی مدد و حمایت میں اپنی کسی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کی خواہش اور سعی و کوشش نیز عزم و ارادے سے تہران سمیت ایران کے تمام صوبوں کے مرکزی شہروں میں غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .